Home تازہ ترین ایران کے تمام زمینی بارڈر کھلے ہیں، غیر ملکیوں کا انخلا جاری،ایرانی حکام

ایران کے تمام زمینی بارڈر کھلے ہیں، غیر ملکیوں کا انخلا جاری،ایرانی حکام

Share
Share

تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باوجود ایران نے ملک کی تمام زمینی سرحدیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے ٹرانزٹ بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جواد ہدایتی نے تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ملک کی تمام سرحدیں مسافروں اور مال بردار ٹرانسپورٹ کے لیے کھلی اور “معمول کے مطابق فعال” ہیں۔

جاری کشیدگی اور فضائی سرگرمیوں کی معطلی کے باعث حالیہ دنوں میں پاکستان، چین اور جنوبی کوریا کے شہریوں نے ایران سے انخلا ءکے لیے زمینی راستوں کو ترجیح دینا شروع کر دیا ہے۔ فضائی سفر کی بندش نے زمینی گزرگاہوں کی اہمیت میں اضافہ کر دیا ہے۔

جواد ہدایتی نے مزید کہا کہ اگرچہ ایران میں داخل ہونے والوں کی آمدورفت میں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم یہ فیصلہ اسرائیل کے جاری حملوں اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی غیر معمولی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مستعد ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...