Home #ٹرینڈ کولیشن جوائنٹ کمیٹی کی سفارتی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، صدرِ مملکت

کولیشن جوائنٹ کمیٹی کی سفارتی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، صدرِ مملکت

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران جاری بجٹ اجلاس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے صدرِ مملکت کو سینیٹ میں بجٹ پر ہونے والی بحث اور قانون سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی کے مؤثر کردار سے آگاہ کیا۔

انہوں نے صدرِ مملکت کو حالیہ بھارت-پاکستان بحران کے دوران کولیشن جوائنٹ کمیٹی کی جانب سے کی گئی سفارتی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔ سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے پاکستان کا امن پسند اور ذمہ دارانہ اسٹریٹجک مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کیا، اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف کے حق میں حمایت حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے کمیٹی اور اس کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری پر مکمل اعتماد اور بھرپور حمایت پر صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

صدرِ مملکت نے کولیشن جوائنٹ کمیٹی کی فعال سفارتی کوششوں کو سراہا اور عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کرنے پر ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...