Home تازہ ترین وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بڑا اقدام، نیشنل کانٹینٹ کمپٹیشن 2025 کا اعلان

وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بڑا اقدام، نیشنل کانٹینٹ کمپٹیشن 2025 کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ نے ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے “نیشنل کانٹینٹ کمپٹیشن 2025” کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ یہ مقابلہ پاکستان کے نوجوانوں کو موسمیاتی تبدیلی، قدرتی ماحول اور سبز پاکستان جیسے اہم موضوعات پر اپنی آواز بلند کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔
ترجمان وزارت کے مطابق اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کو ماحول دوست پیغامات تخلیقی انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ نوجوان اپنی تخلیقات شارٹ ویڈیوز، انسٹاگرام رییلز، فوٹو ایسیز، یا سوشل میڈیا پوسٹس کی شکل میں جمع کروا سکتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اس قومی مقابلے کے ذریعے نہ صرف نوجوانوں میں ماحولیاتی شعور بیدار ہوگا بلکہ ماحول کے تحفظ کے لیے اجتماعی آگاہی بھی بڑھے گی۔ اس اقدام سے سبز پاکستان کے وژن کو تقویت ملے گی اور عوام میں قدرتی وسائل کے تحفظ کا احساس اجاگر کیا جائے گا۔

مقابلے میں شرکت کے لیے نئی آخری تاریخ 1 جولائی 2025 مقرر کی گئی ہے۔ تمام اندراجات DIGITALMEDIA@MOCC.GOV.PK پر ای میل کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

وفاقی وزارت نے تمام نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ پاکستان کو ایک صاف، سرسبز اور محفوظ ملک بنایا جا سکے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...