Home تازہ ترین قومی اسمبلی میں بجٹ پر عام بحث چھٹے روز بھی جاری رہی، اراکین نے بجٹ کے حوالے سے تجاویز دیں

قومی اسمبلی میں بجٹ پر عام بحث چھٹے روز بھی جاری رہی، اراکین نے بجٹ کے حوالے سے تجاویز دیں

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں بجٹ پر عام بحث چھٹے روز بھی جاری رہی۔ وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہا ملکی آبادی میں تیزی سے اضافہ تشویش ناک ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس حوالے سے فوری طور پر قومی پالیسی تشکیل دی جائے۔ صاف پانی کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے۔ اس کی عدم دستیابی کی وجہ سے بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہےصحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
قومی اسمبلی میں بجٹ پر عام بحث جاری ہے ۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے ارکان نے بجٹ کے حوالے تجاویز دیں۔ ارکان نے زور دیا کہ غریب عوام سے ٹیکسوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔ ارکان کی جانب سے زراعت کے شعبے کی ترقی اور کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز دی گئی۔
ارکان نے کہا کہ آبی وسائل پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ بجٹ میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز کو بڑھایا جائے۔
ارکان نے اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اقدامات سے دنیا کا امن خطرے میں پڑ گیا۔ ایک آزاد اور خود مختارریاست پر بلا جواز حملہ کرنا عالمی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری ایسے جارحانہ اقدامات کا نوٹس لے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...