Home sticky post 3 اسرائیل نسل کشی کا مرتکب، امریکا ہتھیار دینا بند کرے، امریکی یہودی تنظیم کامطالبہ

اسرائیل نسل کشی کا مرتکب، امریکا ہتھیار دینا بند کرے، امریکی یہودی تنظیم کامطالبہ

Share
Share

واشنگٹن: امریکا میں ”یہودی باواز امن“ نامی امریکی یہودیوں کی ایک تنظیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیار نہ دیے جائیں، ورنہ پورے خطے میں جنگ لگ جائے گی، امریکہ اسلحہ دینا بند کرے۔
یہودی تنظیم جیوش وائس فار پیس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، مغرب کی جانب سے اسرائیلی حکومت کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم نظر انداز کرنا اور امریکا کی جانب سے غیر مشروط طور پر ہتھیاروں کی فراہمی کی وجہ سے آج یہ دن آیا ہے کہ مشرق وسطیٰ جھلس رہا ہے۔
امریکا ہر سال اسرائیل کو 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد دیتا ہے جبکہ غزہ پر بمباری کے بعد اس امداد کو کئی گنا بڑھا دیا گیا۔
یہودی تنظیم نے کہا کہ امریکہ کی پشت پناہی اور امداد کی وجہ سے اسرائیل نے ایران سے جنگ چھیڑی اور فلسطین میں بھی لوگوں کو بھوکا مار رہا ہے۔
یہودی تنظیم نے دو ٹوک کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور خطے میں جنگ پھیلا رہا ہے، امریکہ اسے مسلح کرنا بند کر دے۔
جیوش وائس فار پیس فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور امریکہ میں عوامی سطح پر ا?گاہی مہم چلا رہی ہے، اس تنظیم کا بنیادی موٴقف ہے کہ یہودیوں کا نام لے کر اسرائیل کی صہیونی حکومت فلسطین میں مظالم کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ یہ یہودی تنظیم اسرائیل کی صہیونی حکومت کے خلاف پہلے بھی احتجاج کرتی رہی ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ امریکہ کی حکومت اسرائیل کے مظالم میں ساتھ دینا بند کرے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...