ریاض: شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے شعبہ جیومیٹکس کے طلبا نے ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے ہائی ویز پر ہنگامی ٹریک کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید پروگرام تیار کرلیا ہے۔
کالج آف آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ کے طلبا نے اس پروگرام کو تیار کرنے میں کئی ماہ کی محنت صرف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا مقصد ہنگامی راستوں کو ہر وقت ٹریفک سے خالی رکھنا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری امداد ممکن ہو سکے۔
یہ جدید نظام سمارٹ سٹی ایپلی کیشنز سے منسلک ہے، جو خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ گاڑی کی تمام تفصیلات فوری طور پر ٹریفک پولیس کے مرکزی کنٹرول روم کو فراہم کرتا ہے
طلبا کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام نہ صرف ہنگامی ٹریک کی حفاظت کے لیے اہم ہے بلکہ یہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔