Home sticky post 3 سندھ طاس معاہدہ یا جنگ، بھارت کے پاس دو ہی راستے ہیں ، بلاول بھٹو

سندھ طاس معاہدہ یا جنگ، بھارت کے پاس دو ہی راستے ہیں ، بلاول بھٹو

Share
Share

کراچی:کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سفارتی مشن کی کامیابی کے بعد وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کا پیغام لے کر نکلا، دشمن کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کیا اور ہر عالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ جرات مندی سے لڑا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 2019 میں بھارت کی شرانگیزی پر اُس وقت کی حکومت خاموش رہی، مگر موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے کا بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر اب محض بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ ایک عالمی معاملہ بن چکا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عالمی میڈیا میں بھارت کا بیانیہ شکست کھا گیا اور پاکستان کا بیانیہ جیت گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کو پھیلانے والا نہیں بلکہ دہشتگردی کے خلاف صف اول میں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں دی گئی دعوت پاکستان کی سفارتی کامیابی کا اعتراف ہے۔ انہوں نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور دریاؤں پر حملے کو پاکستان دشمنی قرار دیا اور کہا کہ بھارت کے پاس دو آپشن ہیں: یا تو معاہدہ تسلیم کرے یا پھر جنگ کے لیے تیار ہو جائے، جس میں بھی بھارت کو شکست ہو گی۔

انہوں نے پاکستان میں نفرت اور تقسیم پھیلانے والوں کو “سیاسی یتیم” قرار دیا اور کہا کہ جب بھارت نے سندھو دریا پر حملہ کیا تو یہ لوگ خاموش رہے۔ بلاول نے الزام لگایا کہ ایسی تنظیموں کے پیچھے ہمیشہ بھارت کی فنڈنگ ہوتی ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...