Home sticky post 4 فیفا کلب ورلڈ کپ 2025،امریکہ میں دلچسپ مقابلے جاری

فیفا کلب ورلڈ کپ 2025،امریکہ میں دلچسپ مقابلے جاری

Share
Share

امریکہ میں فیفا کلب ورلڈ کپ کے میچز جاری ہیں۔پرتگال کے کلب بینفیکا نے نیوزی لینڈ کے کلب آکلینڈ کو شکست دی۔ایسپرینسے تیونس نے لاس اینجلس اوربرازیل کے کلب فلیمنگو نےانگلش کلب چیلسی کو ہرایادی۔

فلوریڈا میں گروپ سی سے کھیلے گئے میچ میں پرتگال کے کلب بینفیکا نے نیوزی لینڈ کے کلب آکلینڈ کو چھ گول سے شکست دی۔ کیوی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ لینڈرو۔بیریرونے 76ویں اور 78ویں منٹ میں دو گول کئے۔ جبکہ اینجل ڈی مارئیا نے پنالٹی پوائنٹ سے دو مرتبہ فٹبال کو کامیابی سے آکلینڈ کے گول پوسٹ کی راہ دکھائی۔

ٹینیسی میں گروپ ڈی سے کھیلے گئے میچ میں تیونس کی ٹیم نے امریکہ کی لاس اینجلس کو ایک گول سے ہرایا۔ حریف ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول يوسف بلايلي نے 70ویں منٹ میں کیا۔کامیابی کے بعد ایسپرینسے اور چیلسی کی ٹیم اپنے گروپ میں برابری پر آ گئی ہیں۔

پیسیلوینیا میں گروپ ڈی ہی سے انگلش کلب چیلسی کو برازیل کے کلب فلیمنگو نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا ۔فلیمنگو کی ٹیم نے تینوں گول دوسرے ہاف میں داغے۔برازیلین سائیڈ سے برونو، ڈینیلو اور ویلس نے گول کئے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...