Home sticky post 5 ایران پر حملے جاری رہے تو سفارت کاری ممکن نہیں ہوگی،ایرانی وزیر خارجہ

ایران پر حملے جاری رہے تو سفارت کاری ممکن نہیں ہوگی،ایرانی وزیر خارجہ

Share
Share

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں شمولیت "انتہائی خطرناک” ثابت ہو سکتی ہے اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

او آئی سی (تنظیم تعاون اسلامی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ امریکہ اس جارحیت میں ابتدا ء سے شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سفارت کاری سے پیچھے نہیں ہٹا، لیکن مذاکرات کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ ایران پر حملے بند کیے جائیں۔ عباس عراقچی نے واضح الفاظ میں کہا کہ "جب ایرانی عوام بمباری کی زد میں ہوں، اور یہ بمباری امریکی حمایت سے ہو رہی ہو، تو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیسے ممکن ہیں؟”

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...