Home تازہ ترین ثناء یوسف کے قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، عطاتارڑ

ثناء یوسف کے قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، عطاتارڑ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مقتول ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ثناء یوسف کے لواحقین سے ملاقات کی اور اُ ن سے تعزیت کا اظہار کیا، وفاقی وزیر اطلاعات نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثناء یوسف کا قتل ٹیسٹ کیس ہونا چاہیے اور ملزم کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی بچیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے . سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ذمہ داری سے استعمال کیا جانا چاہیئے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کیس کو قانونی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی تاکہ معاملے کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...