Home sticky post 3 پاکستان کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت، خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار

پاکستان کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت، خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نوعیت کی کارروائیاں خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں اور عالمی امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے خلاف یہ “ناقابلِ مثال جارحیت اور خلاف ورزیاں” نہایت افسوسناک اور تشویشناک ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملوں کے فوراً بعد اسرائیل کی جانب سے بھی ایران پر متعدد حملے کیے گئے، جس کے باعث خطے میں مزید جارحیت کے حوالے سے تشویش ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں، اور فوری طور پر جارحیت بند کر کے مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔

دفتر خارجہ نے زور دیا کہ تنازعے کا واحد حل اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سفارت کاری اور پرامن مذاکرات ہیں۔ پاکستان علاقائی امن کے لیے ہر ممکن سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...