Home sticky post 2 ایران میں اپنے ہدف مکمل کرنے کے بہت قریب ، مقاصد پورے ہونے پر لڑائی رک جائے گی،اسرائیلی وزیراعظم

ایران میں اپنے ہدف مکمل کرنے کے بہت قریب ، مقاصد پورے ہونے پر لڑائی رک جائے گی،اسرائیلی وزیراعظم

Share
Share

تل ابیب: اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے بیلسٹک میزائلوں اور جوہری پروگرام کے دوہرے خطرات دور کرنے کا ہدف مکمل کرنے کے بہت قریب ہے، مقاصد پورے ہونے پر لڑائی رک جائے گی۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اسرائیل کو طویل مدتی اور آہستہ آہستہ ہونے والی جنگ کا شکار نہیں بننے دیں گے لیکن یہ بھی کہا کہ وہ ایران کی مہم پیش از وقت ختم نہیں کریں گے۔
انہوں نے اسرائیلی نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم اپنے اقدامات ضروری حد سے آگے نہیں بڑھائیں گے لیکن ہم بہت جلد بھی ختم نہیں کر دیں گے، جب مقاصد حاصل ہو جائیں گے، تو کارروائی مکمل ہو جائے گی اور لڑائی رک جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ یہ ایک ایسی حکومت ہے جو ہمیں ختم کرنا چاہتی ہے اور اسی وجہ سے ہم نے اپنے وجود کو لاحق دو ٹھوس خطرات کے خاتمے کے لیے اس آپریشن کا آغاز کیا، ہم اپنے اہداف جوہری خطرہ اور بیلسٹک میزائل کا خطرہ ختم کرنے کی طرف قدم بہ قدم آگے بڑھ رہے ہیں، ہم ان کی تکمیل کے بہت قریب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے فردو جوہری مقام کو راتوں رات امریکی بنکر بسٹر بموں سے بہت نقصان پہنچا لیکن نقصان کی حد دیکھنا باقی ہے۔
ایران کے 60 فیصد افزودہ یورینیم کے بارے میں سوال پر نیتن یاہو نے کہا کہ ہم اس پر بہت قریب سے نگاہ رکھے ہوئے ہیں، میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ جوہری پروگرام کا ایک اہم جز ہے، یہ واحد اور کافی جز نہیں لیکن یہ اہم ہے اور ہمارے پاس اس پر دلچسپ معلومات ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...