Home sticky post 6 اسرائیل نے سنگین جرم کیا، اب سزا بھگتے گا،آیت اللّٰہ علی خامنہ ای

اسرائیل نے سنگین جرم کیا، اب سزا بھگتے گا،آیت اللّٰہ علی خامنہ ای

Share
Share

تہران:ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کی براہ راست شمولیت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا پہلا سخت اور دوٹوک بیان سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس پر اپنے آفیشل فارسی اکاؤنٹس سے پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اسرائیل کو “سنگین غلطی” کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اسے “سخت سزا” دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ’آپریشن مڈ نائٹ ہیمر‘ کے تناظر میں لکھا کہ “صہیونی دشمن نے ایک بڑی غلطی اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے؛ اسے سزا ملنی چاہیے، اور اب اسے سزا دی جا رہی ہے۔”

ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز، اور اصفہان پر فضائی حملے کیے ہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...