Home sticky post 5 سینیٹر اسحاق ڈارابوظہبی میں پاک-یواے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

سینیٹر اسحاق ڈارابوظہبی میں پاک-یواے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

Share
Share

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ابوظہبی میں 24 جون کو منعقدہونے والے پاکستان متحدہ عرب امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کے بارہویں سیشن میں وفد کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مشترکہ وزارتی کمیشن پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تعاون کا سب سے بڑا فورم ہے۔اجلاس میں اقتصادی، تجارتی، توانائی، میری ٹائم اور داخلہ امور پر تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر قیادت پاکستان کے وفد میں اکنامک افئیرز، تجارت، توانائی، میری ٹائم اور داخلہ کے سیکرٹریز کے علاوہ دیگر اعلی حکام شریک ہوں گے۔ جبکہ یو اے ای وفد کی قیادت شیخ عبداللہ بن زید النہیان کریں گے۔اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی، انفراسٹرکچر میں تعاون بڑھانے پر بات ہوگی۔

اجلاس کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے قانونی معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی دونوں ممالک باہمی مفادات پر مبنی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کیلئے حکمت عملی طے کریں گے۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...