Home sticky post 3 قومی سلامتی کمیٹی کی ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت،ایران کے حق دفاع کی توثیق

قومی سلامتی کمیٹی کی ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت،ایران کے حق دفاع کی توثیق

Share
Share

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے ایران کے کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ کمیٹی نے اعادہ کیا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حق دفاع حاصل ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی ) کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کمیٹی نے اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کی۔کمیٹی نے اسرائیلی حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ایران اور امریکہ کے درمیان تعمیری مذاکراتی عمل کے دوران کیے گئے۔ ان غیر ذمہ دارانہ اقدامات نے کشیدگی میں شدید اضافہ کر دیا ہے اور خطے میں بڑے پیمانے پر تنازعے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔جس سے مکالمے اور سفارت کاری کے امکانات کمزور ہوئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کے حقِ دفاع کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی بھرپور توثیق کی۔کمیٹی نے ایرانی حکومت اور عوام سے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے 22 جون کو فردو، نطنز اور اصفہان میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ممکنہ مزید کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے ان حملوں کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
کمیٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان متعلقہ فریقین کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی نے تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے اس تنازعے کا حل تلاش کریں۔علاوہ ازیں کمیٹی نے بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی پاسداری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...