Home #ٹرینڈ ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا،صدرٹرمپ

ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا،صدرٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔ دونوں ممالک کو امن کی جانب آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کے 12 گھنٹے بعد اسرائیل جنگ بندی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اب سے 24 گھنٹے بعد 12دن کی جنگ مکمل ختم ہوجائے گی، ہر فریق کی جنگ بندی کے دوران دوسرا فریق پرامن اور بااحترام رہے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک نے جنگ کو ختم کرنے کے لیے استقامت، ہمت اور ذہانت کا مظاہرہ کیا ہے، جسے ’12 روزہ جنگ‘ کہا جانا چاہیے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی جنگ تھی جو برسوں جاری رہ سکتی تھی اور یہ پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ کرسکتی تھی، مگر ایسا نہیں ہوا، اور اب کبھی نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خدا اسرائیل، ایران، مشرق وسطیٰ، امریکا اور پوری دنیا پر اپنا رحم کرے۔
دوسری جانب سینئر ایرانی عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پیر کی سہہ پہر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے فون پر بات کی، صدر ٹرمپ نے سیز فائر معاہدے کے لیے ثالثی کی۔
وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ روبیو اور امریکی مندوب وٹکوف ایرانی حکام کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ رابطے میں رہے۔
وائٹ ہاؤس عہدیدار کے مطابق اسرائیل نیاتفاق کیا کہ ایران نے مزید حملے نہیں کیے تو وہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ ایران نے امریکا کو عندیہ دیا کہ وہ مزید حملے نہیں کرے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...