Home sticky post علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست کردی

علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست کردی

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبرپختواہ علی امین گنڈا پور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوگئے،علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کردی، جسٹس منصور علی شاہ نے علی امین گنڈا پور کو رجسٹرار سپریم کورٹ اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے رجوع کرنے کا راستہ دکھا دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ کے ہمراہ اچانک جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوگئے
لطیف کھوسہ نے کہا خیبرپختونخوا اسمبلی کے بجٹ سیشن کے باعث بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست فوری طور پر سنی جائے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی یا رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کریں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے چیئرمین ہیں، یہی بہترین طریقہ ہے آپکا وقت بچے گا،آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بجٹ منظوری کا پراسس اسمبلی میں چل رہا ہے،پارٹی سربراہ کا ایک ویژن ہوتا ہے، ہماری بار بار کی درخواست کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، تحریک انصاف کی بجٹ کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی، بانی نے سپریم کورٹ کو خط بھی لکھا تھا،خط پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بڑے اچھے ریمارکس دیئے تھے، خط کیساتھ بانی نے ثبوت بھی لگائے تھے، بانی کے خط پر کوئی عمل نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا جوڈیشل سائیڈ پر ہم کچھ نہیں کرسکتے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی لاہور میں ہیں،بہتر یہ ہے رجسٹرار یا چیف جسٹس سے رجوع کریں۔
سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا مائنس بانی کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں،بانی پی ٹی آئی ہماری ترجیح ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...