Home #ٹرینڈ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین انسان اور متاثر کن شخصیت ہیں،صدرٹرمپ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین انسان اور متاثر کن شخصیت ہیں،صدرٹرمپ

Share
Share

دی ہیگ:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کر دی۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک بہترین انسان اور متاثر کن شخصیت ہیں ۔
دی ہیگ میں نیٹو سربراہ اجلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے میری ملاقات ہوئی ہے وہ میرے آفس ملنے آئے تھے۔
پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اچھے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اچھے ہیں۔ اور متاثر کن شخصیت ہیں ۔
انہوں نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ ہم نے ختم کروائی، امریکی صدر نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم پر واضح کیا کہ جنگ روکیں ورنہ تجارت نہیں ہو گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امن کے لیے جو کچھ ہوسکتا تھا، ہم نے کیا، امریکی حملے کی وجہ سے ایران-اسرائیل جنگ بندی ممکن ہوئی، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جلد روس اور یوکرین کا جنگ بھی حل کرا دیں گے، ممکنہ طور پر صدر پیوٹن کے یوکرین سے آگے کے علاقائی عزائم ہیں ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں فردو جوہری سائٹ مکمل تباہ ہوچکی، جوہری تنصیبات صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہیں، ایران سے اگلے ہفتے بات کرنے جارہے ہیں، اور ایران سے معاہدہ بھی ہوسکتا ہے۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رُٹے کے ساتھ پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ جنگ کے آخری دو دن میں ایران سے اسرائیل کو بہت بُری مار پڑی ہے، ایرانی بیلسٹک میزائلز نے اسرائیل کی متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے کئی عمارتیں تباہ ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایران کے لوگ شاندار ہیں، یہ سب کے لئے بڑی کامیابی ہے، جنگ بندی ایران سمیت سب کیلئے بڑی جیت ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...