Home sticky post 4 جنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی،صدرٹرمپ کاانکشاف

جنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی،صدرٹرمپ کاانکشاف

Share
Share

دی ہیگ:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی۔

نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل میں کافی تباہی مچائی، بہت عمارتیں تباہ کیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات پر میڈیا رپورٹس کو بھی مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس لیک کی تحقیقات کررہے ہیں، پکا یقین ہے فردو میں سب کچھ ختم ہوچکا ہے، سی این این، ایم ایس این بی سی اور نیو یارک ٹائمز ایک گند ہیں، جو امریکی فوج کی شاندار کامیابی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ برے لوگ ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران یورینیم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرے گا تو اسے فوجی کارروائی سے روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر بالکل ٹھیک جارہا ہے، میرے کہنے پر اسرائیلی طیارے ایران کی فضاؤں سے واپس آئے ہیں، غزہ کے معاملے پر بھی بڑی پیش رفت ہورہی ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...