Home sticky post 3 علیزے شاہ کے پراسرار شخص کے ساتھ تعلقات، مداحوں میں تجسس،سوشل میڈیا پرچہ میگوئیاں

علیزے شاہ کے پراسرار شخص کے ساتھ تعلقات، مداحوں میں تجسس،سوشل میڈیا پرچہ میگوئیاں

Share
Share

کراچی:پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چہ میگوئیوں کا مرکز بن گئی ہیں، لیکن اس بار ان کے بولڈ انداز کے بجائے ان کی ذاتی زندگی کے ایک نئے پہلو نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی ہے۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں علیزے کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا، جس نے فینز کے درمیان تجسس کی لہر دوڑا دی۔ ایک اسٹوری میں علیزے کو اپنے اس ’مسٹری مین‘ کے کندھے پر ہاتھ رکھے دکھایا گیا، جس کے ساتھ انہوں نے دو نیلے دل کے ایموجیز بھی شامل کیے تھے۔ ایک اور ویڈیو میں یہی شخص علیزے کے لیے کھانا پیش کرتا نظر آیا۔

صورتحال اس وقت اور بھی دلچسپ ہو گئی جب علیزے نے ایک مختصر کلپ شیئر کیا جس میں ایک شخص ان کے کمرے میں ورزش کرتا دکھائی دیا۔ اس ویڈیو میں علیزے نے کہا، ’’صبح کے 8 بج رہے ہیں‘‘، جس کے بعد انہوں نے اس شخص کو آرام کرنے کا کہا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان ویڈیوز کو دیکھتے ہی مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔ کئی صارفین کا خیال ہے کہ علیزے نے اپنا دل کسی کو دے دیا ہے اور جلد ہی وہ اسے باقاعدہ طور پر متعارف کروائیں گی۔ کچھ نے کہا کہ اب انہیں اپنی زندگی میں ایک خاص شخص مل گیا ہے۔

تاہم، علیزے شاہ نے اب تک کسی بھی رومانوی تعلق کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ ان کی یہ پراسرار پوسٹس فینز کے لیے ایک معمہ بنی ہوئی ہیں، جنہیں اب علیزے کے باضابطہ بیان کا بے چینی سے انتظار ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے جب علیزے شاہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہیں، لیکن اس بار ان کی ذاتی زندگی کے اس نئے پہلو نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ کیا واقعی علیزے کسی رومانوی رشتے میں بندھ چکی ہیں؟ اس سوال کا جواب تو شاید وقت ہی دے گا، لیکن فی الحال سوشل میڈیا پر یہ موضوع گرم ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...