Home #ٹرینڈ دنیا بھر میں آج عالمی یوم پارلیمان منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج عالمی یوم پارلیمان منایا جا رہا ہے

Share
Share

اسلام آباد: دنیا بھر میں آج 30 جون کو عالمی یوم پارلیمان منایا جا رہا ہے، اس دن کا مقصد جمہوریت، عوامی نمائندگی اور قانون سازی کے عمل میں پارلیمان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2018ء میں اس دن کو منانے کی منظوری دی تھی تاکہ دنیا بھر کے پارلیمانی ادارے اپنی کامیابیوں، چیلنجز اور عوام کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر غور کر سکیں۔اس سال عالمی یوم پارلیمان کا موضوع ”جمہوریت کے لیے مضبوط پارلیمان“ ہے جو اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ پارلیمانی ادارے ایک فعال، شفاف اور جوابدہ جمہوریت کے لیے کتنے اہم ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اس دن کی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، پارلیمان عوام کی آواز ہے اور ہمیں اسے مزید مضبوط اور شفاف بنانے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک فعال پارلیمان نہ صرف قانون سازی کا مرکز ہوتی ہے بلکہ یہ قومی مسائل کے حل، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور عوامی مفاد میں پالیسی سازی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...