Home sticky post سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے دور دراز علاقوں تک ویڈیو لنک سہولت کا دائرہ بڑھا دیا

سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے دور دراز علاقوں تک ویڈیو لنک سہولت کا دائرہ بڑھا دیا

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے انصاف تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے دور دراز علاقوں تک ویڈیو لنک سہولت کا دائرہ بڑھا دیا۔

انصاف تک رسائی کو بہتر بنانے اور عوامی مرکزیت پر مبنی اصلاحات کو اپنانے کی اپنی مسلسل کوششوں کے تحت، سپریم کورٹ آف پاکستان نے ویڈیو لنک سہولت کو ملک کے دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر وکلا اور سائلین کے لیے توسیع دے دی ہے۔

یہ سہولت سندھ ہائی کورٹ ڈویژن بینچ سکھر اور پشاور ہائی کورٹ کے چار بینچوں ایبٹ آباد، مینگورہ (سوات)، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیابی سے قائم کر دی گئی ہے۔ یہ اہم اقدام سپریم کورٹ کے ایک جامع اور جدید ٹیکنالوجی سے مربوط عدالتی نظام کے عزم کا مظہر ہے۔

یہ سہولت دور دراز علاقوں سے وکلا اور سائلین کو طویل سفر کی زحمت سے بچاتے ہوئے سپریم کورٹ میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کے مواقع فراہم کرتی ہے، جس سے وقت اور وسائل کی قابلِ قدر بچت ممکن ہوتی ہے۔ اس نظام کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور وکلا کو ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کے لیے درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

یہ اقدام سپریم کورٹ کے اس وسیع تر وژن کا حصہ ہے جس کے تحت عوامی مرکزیت کو فروغ دینے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو عدالتی نظام میں ضم کیا جا رہا ہے، تاکہ یہ نظام زیادہ شفاف، فعال اور جوابدہ بنایا جا سکے۔ یہ سہولت عدالتی کارروائیوں کو جدید خطوط پر استوار کرتی ہے اور اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ جغرافیائی رکاوٹیں کسی شہری کے لیے انصاف تک رسائی میں حائل نہ ہوں۔

یہ سہولت دیگر صوبوں کے دور دراز علاقوں تک بھی توسیع دی جائے گی اور اس سلسلے میں اقدامات جاری ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...