Home تازہ ترین پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی،سفیر عاصم افتحار

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی،سفیر عاصم افتحار

Share
Share

نیویارک:پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتحار احمد کاکہناہے کہ پاکستان دنیابھرمیں تنازعات کامذاکرات کے ذریعے حل کاحامی ہے۔
پاکستان کے ماہ جولائی کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعدپریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان سفارتکاری اورثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پریقین رکھتاہے پاکستان یواین چارٹرکے مطابق تنازعات کاپرامن حل چاہتاہے اور ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتاہے۔
عاصم افتخاراحمد نے مزید کہاکہ دنیا میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں پاکستان اپنی صدارت کے دوران فلسطین کے مسئلے پربات کرے گا، او آئی سی اوراقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرے گا۔پاکستان شفافیت ،کمیٹیوں کے درمیان ہم آہنگی کیلئے کرداراداکرے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...