Home تازہ ترین پاکستان کی معیشت میں ایس ایم ایز کا اہم کردار ہے،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

پاکستان کی معیشت میں ایس ایم ایز کا اہم کردار ہے،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

Share
Share

میڈرڈ:وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سپین میں چوتھی عالمی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ (FFD4) کے موقع پر انٹرنیشنل بزنس فورم کے زیر اہتمام “ایس ایم ایز کیلئے مالی وسائل کی فراہمی میں توسیع” کے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطح کے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی معیشت میں ایس ایم ایز کے کردار کو اہم قرار دیا۔

مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ پاکستان میں ایس ایم ایز معیشت کا تقریباً 40 فیصد، برآمدات کا 25 فیصد، اور غیر زرعی شعبے میں 78 فیصد ملازمتیں فراہم کرتی ہیں۔ اس کے باوجود انہیں نجی شعبے کے قرضوں کا معمولی حصہ ملتا ہے، جو بہت کم ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ایک مربوط پالیسی کے تحت ان مسائل کا حل نکالنے کیلئے کام کر رہی ہے جس کے تحت 2028 تک نجی شعبے کے مجموعی قرضوں میں ایس ایم ایز کا حصہ 17 فیصد تک بڑھایا جائے گا اور اسے خطے کے دیگر ممالک کے مطابق لایا جائے گا۔

وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے ذریعے کمرشل بینکوں کو ایس ایم ای فنانسنگ بڑھانے پر آمادہ کیا جا رہا ہے تاکہ معیشت، برآمدات، روزگار، خواتین و نوجوانوں کی ڈیجیٹل شمولیت اور مالی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیرِ خزانہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم یوتھ، بزنس اور ایگری کلچر لون اسکیم کے تحت اربوں روپے کی کریڈٹ گارنٹی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ حکومت چھوٹے کاروباروں کو دیے گئے قرضوں پر ممکنہ نقصان کا 50 فیصد تک خود برداشت کرے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ قومی ایس ایم ای پالیسی 2021 کو ازسرنو ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ اگلے پانچ برسوں کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ سمیڈا کو بھی مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ مارکیٹ تک رسائی، ضابطہ جاتی سہولت، مشاورتی خدمات اور تربیت کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔

اپنے خطاب میں وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان دیگر ترقی پذیر ممالک سے کامیاب ماڈلز سیکھنے اور ٹیکنالوجی، ماحول دوست اور سماجی طور پر مربوط ایس ایم ای ترقی کے لیے شراکت داری کا خواہاں ہے۔ انہوں نے چھوٹے کاروباروں کی مکمل معاونت اور بہتر مالیاتی نظام کی فراہمی کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...