Home #ٹرینڈ این ڈی ایم اے کا 6 تا 10 جولائی ملک بھر میں بارشوں سمیت متعدد مقامات پرسیلاب کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا 6 تا 10 جولائی ملک بھر میں بارشوں سمیت متعدد مقامات پرسیلاب کا الرٹ جاری

Share
Share

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے 6 تا 10 جولائی ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان اور متعدد مقامات پرسیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 6 تا 10 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔اسی طرح ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان میں متعدد مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، ملاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، ہری پور، بنوں، کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔این ڈی ایم اے کاکہناہے کہ گلگت، اسکردو، ہنزہ، ستور، دیامر، گانچھے، شگر، مظفرآباد، وادی نیلم، راولا کوٹ، حویلی، باغ میں شدید بارش کا امکان،ممکنہ سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے شہروں سکھر، نوابشاہ، کشمور، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ، بدین، مٹھی میں بارش کا امکان ہے۔گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں ۔بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔

بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، آواران، بارکھان، جعفرآباد، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، لسبیلہ، نصیرآباد میں بارش متوقع ہے ۔شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کی بندش اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے ۔

این ڈی ایم اے نے الرٹ میں ہدایت کی ہے کہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔ آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہذا محتاط رہیں۔بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ہو جاتا ہے لہذا محتاط رہیں ۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...