Home sticky post 2 پی سی بی نے دورہ انگلینڈکیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے دورہ انگلینڈکیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Share
Share

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈنے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

دورہ 17 جولائی سے 6 اگست تک جاری رہے گا، جس میں دو تین روزہ اور تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ میچز کی تاریخوں اور مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل اسکواڈ کی قیادت کریں گے، جب کہ دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں میں میر حمزہ، موسی خان اور ساجد خان شامل ہیں۔

قائداعظم ٹرافی 2024-25 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹرز اعظم اویس اور معاذ صداقت کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اعظم نے 844 اور معاذ نے 646 رنز اس سیزن میں بنائے تھے۔بلے بازوں میں علی ذریاب، حیدر علی، محمد سلیمان، عمیر بن یوسف اور شمیل حسین بھی شامل ہیں۔ وکٹ کیپنگ کے فرائض روحیل نذیر انجام دیں گے۔

فاسٹ باولر مشتاق احمد، شاہد عزیز اور عبید شاہ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ مشتاق احمد نے حالیہ فرسٹ کلاس سیزن میں (قائداعظم ٹرافی اور صدر ٹرافی) مجموعی طور پر 77 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اسپن باولنگ کے لیے فیصل اکرم، مہران ممتاز، مبصر خان اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے جو ٹیم کو سرخ اور سفید گیند کے میچز میں متوازن اسپن اٹیک فراہم کریں گے۔

ٹیم 16 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہونے سے قبل کراچی میں واقع حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...