Home sticky post 2 سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا ، مسجد الحرام اللہ اکبر سے گونج اُٹھی

سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا ، مسجد الحرام اللہ اکبر سے گونج اُٹھی

Share
Share

مکہ مکرمہ :ایک نادر اور نایاب فلکیاتی مظہر میں آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا جو مسلمانوں کے لیے قبلہ کے تعین میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق آج دوپہر جیسے ہی سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر پہنچا، سائے مکمل طور پر غائب ہو گئے۔جو اس بات کی علامت ہے کہ سورج بالکل عمودی زاویے سے زمین پر روشنی ڈال رہا تھا۔

جدہ فلکیاتی سوسائٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ کے آسمان پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آ گیا، اور اس لمحے کعبہ کے اردگرد تمام سائے مکمل طور پر ختم ہو گئے۔ جس مقام سے سورج کو دیکھا جا سکتا ہو وہاں سے قبلہ کا درست تعین ممکن ہے۔

یاد رہے کہ یہ فلکیاتی مظہر سال میں دو بار مئی کے آخر اور جولائی کے وسط میں ہوتا ہے۔

یہ اُس وقت ہوتا ہے جب سورج TROPIC OF CANCER سے جنوب کی طرف سفر کرتا ہوا مکہ مکرمہ کے عرض بلد (21.4 ڈگری شمال) سے گزرتا ہے۔ اس واقعے کو “سولر زینتھ” (SOLAR ZENITH) کہا جاتا ہے، جس میں سورج سیدھے زمین کے ایک خاص نقطے کے اوپر ہوتا ہے۔

صدر جدہ فلکیاتی سوسائٹی ماجد ابو زہرہ نے کہا کہ یہ واقعہ مکہ میں نمازِ ظہر کے وقت ہوا ہے، اور اس کا نہ صرف سائنسی بلکہ روحانی پہلو بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ لمحہ ایک روحانی ہم آہنگی کی نمائندگی کرتا ہے جب سورج کی روشنی براہ راست آسمان سے خانہ کعبہ پر پڑتی ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...