Home تازہ ترین پاک فوج کا ہیلی ریسکیو مشن ،سیلاب میں پھنسے خاندان کی جان بچا لی گئی

پاک فوج کا ہیلی ریسکیو مشن ،سیلاب میں پھنسے خاندان کی جان بچا لی گئی

Share
Share

راولپنڈی :پنجاب میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس صورتحال میں پاک فوج نے عوام کی مدد کے لیے ایک بار پھر اپنے فرائض بخوبی ادا کرتے ہوئے چکری روڈ پر سیلاب میں پھنسے ایک خاندان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا۔

متاثرہ خاندان گاؤں لڈیان میں اپنے مکان کی چھت پر پناہ لیے بیٹھا تھا جہاں سے انہیں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ خراب موسمی حالات کے باوجود پاک فوج کا ہیلی ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل ہوا اور شدید سیلاب میں گھرے تینوں افراد کی زندگیاں بچا لی گئیں۔

پاک فوج کی جانب سے عوام کی مدد اور حفاظت کے لیے جاری یہ کوششیں متاثرین کے لیے امید کی کرن ثابت ہو رہی ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...