Home sticky post 4 کے ٹو مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، غیر ملکیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

کے ٹو مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، غیر ملکیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

Share
Share

گلگت : دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر پاکستانی کوہ پیما جاں بحق ہو گیا۔
شگر کے ڈپٹی کمشنر عارف حسین کے مطابق کے ٹومہم جوئی کے دوران 4 کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آگئے تھے جس دوران 3 غیر ملکی کوہ پیماوٴں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے مطا بق تینوں غیر ملکی کوہ پیما معمولی زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھرایک پاکستانی کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد افتخار حسین کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق کوہ پیما کی میت آج اسکردو منتقل کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے بتایا کہ کوہ پیما محمد افتخار کا تعلق سدپارہ گاوٴں سے تھا، جنہیں آج سدپارہ گاوٴں میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...