Home sticky post 4 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا امریکہ کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا امریکہ کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار

Share
Share

واشنگٹن :وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی بات چیت اور مذاکرات کو انتہائی مثبت اور تعمیری قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکہ کے وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک اور تجارتی نمائندے سفیر جیمیسن گرئیر کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات کے بعد جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک یکساں مثبت جذبے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور پاکستان-امریکہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کی ضرورت ہے، جس سے سرمایہ کاری کے شعبے میں حقیقی تبدیلی آئے گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے جن شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے، ان میں معدنیات، کان کنی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور کرپٹو کرنسی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط اور حقیقی تبدیلی کی جانب لے جائے گی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...