بھارت کو آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد عالمی سطح پرہزیمت کا سامناہے ۔دکن ہیرالڈکاکہناہے کہ برازیل نے بھارت کے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے مذاکرات ختم کر دئیے۔
ڈیفنس ایکسپریس کے مطابق مذاکرات کا اختتام بھارت کی جانب سے سسٹم کاجدیدترین ورژن فراہم نہ کرنے پر ہوا۔برازیلی فوج درمیانے سے طویل رینج کے فضائی دفاعی نظام کی تلاش میں ہے، بھارتی کمپنیوں نے صرف آکاش کا پرانا ورژن فراہم کرنے کی پیشکش کی۔برازیل نے اس پرانے ورژن کو “فرسودہ” قرار دے کر مسترد کر دیا، معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 5 ارب بھارتی روپے ہے۔
دکن ہیرالڈ کے مطابق مذاکرات کے ختم ہونے کے بعد برازیل نے اٹلی کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیابرازیل اب اطالوی ایئرڈیفنس سسٹم EMADS حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ معرکہ حق میں شکست کےبعد بھارتی ہتھیاروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔