Home sticky post 3 انڈر21 چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹ احسن بھارتی حریف کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

انڈر21 چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹ احسن بھارتی حریف کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Share
Share

منامہ :پاکستان کے محمد احسن رمضان نے بھارتی حریف کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف عالمی انڈر 21 چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

بحرین کے شہر منامہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں احسن رمضان نے بھارت کے مایور گرگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دی۔

قبل ازیں پری کوارٹر فائنل میں احسن رمضان نے اپنے ہم وطن حسنین اختر کو 1-4 سے مات دی۔

دوسری جانب 6 ریڈ کیٹیگری میں تمام پاکستانی کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گئے۔عالمی ماسٹر چیمپین شپ جیتنے والے عالمی چیمپین محمد آصف، شاہد آفتاب اور احسن رمضان کو مختلف مرحلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لاسٹ 30 کے راؤنڈ میں محمد آصف کو عراق کے فراز کامل نے 3-4 سے شکست دی۔ شاہد آفتاب نے ہانگ کانگ کے چاو ہون مان کو 2-4 سے ہرایا۔احسن رمضان نے اسکاٹ لینڈ کے آیان اقبال کو 3-4 سے زیر کیا۔

لاسٹ 16 کے مرحلے میں فیراس کامل نے شاہد آفتاب کو 3-4 سے شکست دے دی جبکہ بھارت کے ادیتیا مہتا نے احسن رمضان کو 3-4 سے ہرایا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...