Home highlight بانی پی ٹی آئی کی ضمانت اپیلوں پر سماعت 12 اگست تک ملتوی

بانی پی ٹی آئی کی ضمانت اپیلوں پر سماعت 12 اگست تک ملتوی

Share
Share

اسلام آباد:نو مئی واقعات میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت کے معاملے پر سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت وکیل صفائی سلمان صفدر کی درخواست پر ملتوی کر دی گئی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیلوں پر سماعت کی۔
چیف جسٹس نے سماعت کے آغاز پر کہا کہ کیس میں التوا کی درخواست آئی ہوئی ہے۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سلمان صفدر اس وقت ملک سے باہر ہیں، اس لئے سماعت ملتوی کی جائے، انہوں نے عدالت سے اگلے ہفتے کی تاریخ دینے اور تمام فریقین کو فوری نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی۔
عدالت نے اگلے ہفتہ کی تاریخ دینے اور نوٹس کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر کے ذریعے 9 مئی کیسز میں ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اپیلیں دائر کی تھیں، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کی تھیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...