Home تازہ ترین پاکستان کو دفاعی میدان کی طرح معاشی شعبے میں بھی طاقت بنانا ہے،وزیراعظم

پاکستان کو دفاعی میدان کی طرح معاشی شعبے میں بھی طاقت بنانا ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دفاعی میدان کی طرح معاشی شعبے میں بھی طاقت بنانا ہے۔ وطن عزیز کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔ لاہور ریلوے سٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور کارکردگی کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے سفارتی محاذسمیت مختلف شعبوں میں کامیابیاں ملی ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتحاد، محنت اور جذبے سے انتھک کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔ معاشی ، سفارتی اور دفاعی محاذ پر سرخرو ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیت نیک ہو اور عزم جواں تو ہر چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور ٹیکنالوجی سے دشمن کو شکست سے دوچار کیا۔ دنیا بھی ہماری کامیابی اور صلاحیتوں کی معترف ہوئی۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے ریلوے میں ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے۔ آوٹ سورسنگ کرتے ہوئےوسائل کو ادارے کی ترقی کے لئے بروئے کار لایا جائے۔

وزیراعظم نے وزیرریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کو ادارےکی بہتری اور محاصل میں اضافے کے لئے اقدامات پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ایک سال میں ادارے نے محاصل کی مد میں ریکارڈ ترانوے ارب روپے حاصل کئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے پاکستان ریلوے کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ نظام کی اپ گریڈیشن اور ٹیکنالوجی کو عوام کی سہولت کے لئے استعمال کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...