Home sticky post 5 26نومبر، 4اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات، غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

26نومبر، 4اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات، غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

Share
Share

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر اور 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کی گئیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں، 26 نومبر احتجاج پر درج تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں سپلیمنٹری جمع کروائی گئی۔

پراسیکوشن نے ان ملزمان کا بھی چالان جمع کروا دیا جن کی ضمانتوں پر فیصلے نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پراسیکوشن اگلی سماعت پر دلائل دے کہ کیا ان ملزمان کا چالان پیش ہو سکتا ہے جن کی ضمانت پر ہی فیصلہ نہیں ہوا۔

عدالت نے تھانہ کوہسار اور نون کے مقدمے کی سماعت 4 اگست تک جبکہ تھانہ آبپارہ اور ترنول کے مقدمے کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی۔

بانی پی ٹی آئی و کارکنان کے خلاف آزادی مارچ کے 2 کیسز کی بھی سماعت ہوئی۔ تھانہ کھنہ کے مقدمہ نمبر 242 کی سماعت بغیر کارروائی 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تھانہ کھنہ کے مقدمہ نمبر 243 کے 3 ملزمان کو اشتہاری کرنے کا پراسس شروع ہوگیا، عدالت نے کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی۔

تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 کی سماعت کل تک ملتوی کی گئی اور غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 551 کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا گیا۔ عدالت نے علی بخاری، شعیب شاہین و دیگر ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔ کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان پر دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ نون، کوہسار، آبپارہ و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...