Home sticky post 6 خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن،تحریک انصاف کی مشال یوسفزئی کامیاب

خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن،تحریک انصاف کی مشال یوسفزئی کامیاب

Share
Share

پشاور:خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی رہنما مشال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں۔

اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی نے 86 ووٹ حاصل کیے۔

آزاد امیدوار صائمہ خالد نے ایک ووٹ حاصل کیا جبکہ دو ووٹ مسترد کیے گئے۔

سینیٹ الیکشن جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھ پر اعتماد کیا اور ملک کی کم عمر ترین سینیٹر بن گئی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بھرپور سپورٹ کیا جبکہ بیرسٹر گوہر، رہنماؤں اور ورکرز کی شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تین ووٹ مسترد ہوئے، ایک ایم پی اے بیمار بھی ہے، ہمارا کوئی ووٹ کسی اور امیدوار کو نہیں ملا۔

مشال یوسفزئی نے کہا کہ میرے لیڈر کا دیا ہوا اعزاز ہے، میری پانچ ماہ سے اپنے لیڈر سے ملاقات نہیں ہوئی، مشال کو ووٹ نہیں ملا بلکہ نظریہ عمران کے وژن کو ووٹ دیا گیا ہے۔

پولنگ کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا اسمبلی سے روانہ ہوگئے۔ صحافیوں نے پی ٹی آئی سزاوں سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات پر ابھی گنتی جاری ہے، کچھ کمنٹ نہیں کر سکتا۔وزیر اعلی جواب دیے بغیر روانہ ہوگئے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...