Home #ٹرینڈ ٹرمپ نے سچ کہا، بھارتی معیشت مردہ ہے ،راہول گاندھی

ٹرمپ نے سچ کہا، بھارتی معیشت مردہ ہے ،راہول گاندھی

Share
Share

امریکی صدر کےبھارتی معیشت کو ’’مردہ ‘‘ قرار دینے پر راہول گاندھی کا موقف سامنے آگیا۔گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو ’’مردہ‘‘ قرار دیا ۔

بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ تعلقات پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔اپوزیشن رہنماؤں نے اِسے مودی حکومت کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا۔بھارتی معاشی تجزیہ کاروں کی طرف سے سخت مایوسی کا اظہار کیا ۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ’’ ٹرمپ نے سچ کہا ہے، بھارتی معیشت مردہ ہے اور اگر یہ بات کسی کو نہیں معلوم تو وہ ملک کے وزیراعظم اور وزیر خزانہ ہیں‘‘۔راہول گاندھی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایک حقیقت کو بیان کیا ہے، مودی صرف صنعتکار گوتم اڈانی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھارت کے سامنے اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت نے ہماری معیشت، دفاع اور خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...