Home sticky post 5 پاک چین اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل کی پی ایل اے کی سالگرہ پر مبارک باد

پاک چین اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل کی پی ایل اے کی سالگرہ پر مبارک باد

Share
Share

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پی ایل اے کی 98 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں منائی گئی، تقریب میں پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں پی ایل اے کے اہم کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور اسٹریٹجک اہمیت پر زور بھی دیا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد اور ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی چیلنجوں کے درمیان غیر معمولی طور پر لچکدار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دوستی مستحکم اور غیر متزلزل ہے۔

آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے سچے بھائی ہیں ان کی پائیدار شراکت داری علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

چینی سفیر نے پی ایل اے کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کی میزبانی کرنے پر آرمی چیف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ثابت قدم کردار کا اعتراف کیا۔

چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...