Home highlight پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، اس کے حق کے لیے ساتھ کھڑا ہے، شہباز شریف

پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، اس کے حق کے لیے ساتھ کھڑا ہے، شہباز شریف

Share
Share

اسلام آبادوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن مقاصد کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بات ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ وزیر اعظم آفس میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ کشمریوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی، پاکستان پر امن مقاصد کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

قبل ازیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا، ایرانی صدر کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

وزیراعظم ہائوس آمد پر ایرانی صدر کا وزیراعظم نے پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خیر سگالی کلمات کا تبادلہ کیا جس کے بعد فوٹو سیشن ہوا۔

استقبالیہ تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور مسلح افواج کے چاک وچوبند دستوں نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم نے ایران کے صدر کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر ہائوسنگ ریاض حسین پیرزادہ، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے تعارف کرایا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین احمد چیمہ، علی پرویز ملک، ہارون اختر خان، طارق فاطمی سمیت اعلیٰ حکام سے بھی تعارف کروایا۔

بعد ازاں ایران کے صدر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اپنے کابینہ اراکین کا تعارف کرایا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم ہائوس کے سبزہ زار میں یادگاری پودا بھی لگایا۔

اس موقع پر عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی اور دونوں ممالک کے باہمی روابط کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...