Home sticky post 6 جام کمال کی بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر سے ملاقات،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جام کمال کی بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر سے ملاقات،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارت، توانائی، لاجسٹکس اور صنعتی روابط کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے حالیہ دورہ جات کے دوران پاکستان کے صنعتی مراکز کے مشاہدات اور وہاں کے مقامی چیمبرز آف کامرس کی دلچسپی کا ذکر کیا۔ انہوں نے خاص طور پر بنگلہ دیش کی صنعتی ضروریات کے تناظر میں پاکستانی کوئلے اور چونے کے پتھر کی مانگ پر زور دیا جو بنگلہ دیش کی بجلی پیداوار اور سوڈا ایش کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔

مذاکرات میں زرعی تجارت کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش سے انناس کی درآمد اور آم کی ممکنہ برآمدات کا ذکر شامل تھا، جو تکنیکی منظوری کے بعد ممکن ہوں گی۔ دونوں فریقین نے ٹیکسٹائل، معدنی برآمدات (خصوصاً سندھ سے اعلیٰ معیار کا چونا پتھر)، اور حلال گوشت کی مصنوعات کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا، ساتھ ہی لاجسٹک چیلنجز کے حل اور بزنس ویزا پراسیسنگ کو سہل بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہاکہ توانائی، لاجسٹکس اور فوڈ سیکیورٹی جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعاون کے ذریعے پاکستان اور بنگلہ دیش پورے خطے کے لیے ایک مثبت معاشی تبدیلی کا سبب بن سکتے ہیں۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں کاروباری روابط کو مستحکم کرنے اور تجارتی طریقہ کار کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...