Home sticky post 3 نائب وزیرِاعظم کی زیر صدارت اجلاس، ضبط شدہ اور ٹمپرڈ گاڑیوں سے متعلق قوانین و پالیسیوں کا جائزہ لیاگیا

نائب وزیرِاعظم کی زیر صدارت اجلاس، ضبط شدہ اور ٹمپرڈ گاڑیوں سے متعلق قوانین و پالیسیوں کا جائزہ لیاگیا

Share
Share

اسلام آباد: نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضبط شدہ اور ٹمپرڈ گاڑیوں سے متعلق موجودہ قوانین اور پالیسیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس موقع پر قانونی دفعات پر مشتمل ایک جامع بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران ضبط شدہ گاڑیوں کی نیلامی، طریقہ کار کی بہتری اور ٹمپرڈ گاڑیوں کے استعمال سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

نائب وزیرِاعظم نے ہدایت جاری کی کہ ایسی گاڑیوں کی جلد از جلد نیلامی کو یقینی بنایا جائے، نیلامی کے عمل کو ڈیجیٹلائز اور آؤٹ سورس کیا جائے، اور شفافیت و کارکردگی میں بہتری کے لیے بین الاقوامی بہترین طریقہ کار اپنائے جائیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف، معاونِ خصوصی وزیرِاعظم، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری اطلاعات، چیئرمین ایف بی آر اور کسٹمز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...