Home تازہ ترین غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کے حملے جاری ،مزید 20فلسطینی شہید

غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کے حملے جاری ،مزید 20فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ :غزہ میں اسرائیلی فوجی حملوں میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں، جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے خوراک تقسیم کرنے والے مراکز پر جمع ہونے والے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی۔

غزہ اور مغربی کنارے میں اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانسیسکا البانیز نے کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہر ملک کو اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور اِن تعلقات کو منقطع کردینا چاہیے، ساتھ ہی ان ممالک میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔اس کانفرنس کا انعقاد کولمبیا اور جنوبی افریقہ کی حکومتوں نے کیا جس میں اسپین، ا?ئرلینڈ اور چین سمیت 30 ممالک کے وفود نے شرکت کی۔

ادھراسرائیل میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے اور غزہ کی پوری پٹی پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اسرائیل کے چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے پر غور کر رہے ہیں، اس منصوبے میں غزہ کے مکمل علاقے پر قبضہ شامل ہے۔ نیتن یاہو کی جانب سے اس منصوبے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے کابینہ کو ایک ایسا امریکی منظور شدہ منصوبہ پیش کیا جس کے تحت غزہ کے کچھ حصوں پر دوبارہ قبضہ کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...