Home sticky post 2 این ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری کردیا

Share
Share

اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک گھنٹے میں 28,657 کیوسک سے بڑھ کر 33,653 کیوسک ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق 5 سے 7 اگست کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث دریائے ستلج اور بیاس کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ بھارت میں واقع بھاکڑا ڈیم 55 فیصد اور پونگ ڈیم 56 فیصد بھر چکے ہیں، جس سے پانی کے اضافی اخراج کے باعث ستلج میں بہاؤ میں اضافہ ہوگا۔

این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے فوری ریسپانس، نکاسی آب اور ممکنہ انخلا کی تیاری کریں۔ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے اور پیشگی اقدامات پر زور دے رہا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی ہوئی سڑکوں سے گزرنے سے اجتناب کریں۔ مقامی انتظامیہ کو بھی نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عوام کو پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے ذریعے موسم اور ممکنہ خطرات سے آگاہ رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...