Home sticky post 5 معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے قریبی دوست سے شادی کر لی

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے قریبی دوست سے شادی کر لی

Share
Share

کراچی :معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

آئمہ بیگ نے اپنی شادی کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا: “کل رات اپنے سب سے قریبی دوست سے شادی کر لی، الحمدللہ۔ ابھی تک خواب سا لگ رہا ہے، یہ واقعی ہو گیا۔

آئمہ بیگ نے مزید لکھا کہ ہمارے لیے دعا کیجئے، ہم ایک نیا سفر شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال وہ کافی جذباتی اور مصروف ہیں، لیکن جلد اپنی مکمل تصاویر بھی شیئر کریں گی۔
ذرائع کے مطابق آئمہ بیگ اور زین احمد نے کینیڈا میں ایک سادہ مگر خوبصورت نجی تقریب میں نکاح کیا۔
آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر اس تقریب کی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں دونوں خوشگوار انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

آئمہ اور زین احمد کو گزشتہ چند ماہ سے متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی دوستی اور تعلق کا کھلے انداز میں اظہار بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ کی منگنی اداکار شہباز شگری سے ہوئی تھی تاہم کچھ عرصہ بعد دونوں نے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔
اب آئمہ بیگ نے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا ہے اور ان کے مداح اس خوبصورت جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...