Home sticky post 6 محسن نقوی کی کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

محسن نقوی کی کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے 3 اہلکاروں اور ڈرائیور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لانس نائیک محمود شاہ، سپاہی شاہد، سپاہی رؤف اور ڈرائیو شاہ پور نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، شہید ہونے والے اہلکاروں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے واضح کیا کہ شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...