Home sticky post 6 روس اور امریکا کے صدور کے درمیان جلد ملاقات کاامکان ہے،روسی حکومت

روس اور امریکا کے صدور کے درمیان جلد ملاقات کاامکان ہے،روسی حکومت

Share
Share

ماسکو:روسی حکومت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آنے والے دنوں میں ہوگی ۔ ملاقات کے مقام پر دونوں ممالک کے حکام کے درمیان اصولی طور پر اتفاق ہو گیا ہے۔

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ( سی جی ٹی این ) کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جون 2021 میں جنیوا میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے بعد یہ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان پہلی ملاقات ہو گی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان تین سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں روسی اور یوکرینی حکام کے درمیان براہ راست مذاکرات کے تین ادوار میں جنگ بندی کی جانب کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روزایک بیان میں کہا تھا کہ امکان ہے کہ وہ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے بہت جلد باالمشافہ ملاقات کریں گے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں نے جمعرات کو روسی حکومت کےعہدیدار یوری اوشاکوف کے حوالے سے بتایا کہ امریکی تجویز پر آنے والے دنوں میں دو طرفہ سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لیے اصولی طور پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے اور زیادہ امکان یہ ہے کہ یہ ملاقات آئندہ ہفتے ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سلسلسہ میں امریکی حکام کے ساتھ مل کر تفصیلات پر کام کر رہے ہیں۔

اس ملاقات کے اعلان کے بعد روس کی اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق حال ہی میں روس کا دورہ کرنے والے امریکی عہدیدار سٹیو وٹکوف نے سربراہی ملاقات میں یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی کو بھی شامل کرنے کی تجویز پیش کی لیکن روسی حکام کی طرف سے ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ایک سینئر روسی مذاکراتکار کیرل دیمتریف نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ روسی اور امریکی صدور کی متوقع ملاقات تاریخی موقع ہو گا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...