Home sticky post بری امام سرکار کے سالانہ عرس کی روحانی تقریب، نائب وزیراعظم کی خصوصی شرکت،سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز کل سے ہوگا

بری امام سرکار کے سالانہ عرس کی روحانی تقریب، نائب وزیراعظم کی خصوصی شرکت،سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز کل سے ہوگا

Share
Share

اسلام آباد: بری امام سرکار کے سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ روحانی محفل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع کو باعثِ افتخار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کی ترویج میں اولیائے کرام اور صوفیائے کرام کا کردار نہایت اہم اور تاریخی ہے۔بری امام کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز کل سے ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بری امام کے مزار کی تزئین و آرائش کا کام طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھا، تاہم اب اس منصوبے کی تکمیل میں تمام متعلقہ اداروں اور افراد نے مشترکہ طور پر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روحانی مرکز کی بحالی عوامی عقیدت اور روحانی وابستگی کا مظہر ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بری امام کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز کل سے ہوگا، جن میں ملک بھر سے عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔

معاشی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ 2018 میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بن چکا تھا اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس عرصے میں معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم دورِ حکومت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا اور اب ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو دنیا کے جی 20 ممالک میں شامل کیا جائے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے، جس میں اربوں ڈالر کے قیمتی ذخائر موجود ہیں۔ ان ذخائر کی تلاش اور مؤثر استعمال کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ملکی معیشت کو مزید استحکام دیا جا سکے۔

نائب وزیراعظم نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ملک شدید سفارتی تنہائی کا شکار ہو گیا تھا، تاہم موجودہ حکومت نے نہ صرف سفارتی محاذ پر بہتری لائی بلکہ معیشت کو بھی مثبت سمت میں گامزن کر دیا ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر اسحاق ڈار نے بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جنگ کے دوران عظیم فتح حاصل کی، اور بھارت کا خطے کا تھانیدار بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...