Home sticky post 3 نائب وزیراعظم کی زیرصدارت پاک ترکیہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ، کثیر الجہتی تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم کی زیرصدارت پاک ترکیہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ، کثیر الجہتی تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ

Share
Share

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ، سینٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت پاک-ترکیہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی کو دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، جن میں معیشت، تجارت، صنعت، تعلیم، صحت، توانائی، دفاع، انفراسٹرکچر اور رابطہ شامل ہیں۔

سینٹر محمد اسحاق ڈار نے اتفاق شدہ تجاویز اور منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد کے لیے ترکیہ کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، اقتصادی امور ، صحت، آبی وسائل، پیٹرولیم، توانائی کے سیکرٹریز اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...