Home sticky post 4 مودی حکومت کی طرف سے کشمیری تاریخی اور مزاحمتی لٹریچر پر پابندی فسطائیت کی بدترین مثال ہے،سینیٹر شیری رحمان

مودی حکومت کی طرف سے کشمیری تاریخی اور مزاحمتی لٹریچر پر پابندی فسطائیت کی بدترین مثال ہے،سینیٹر شیری رحمان

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے مودی حکومت کی طرف سے کشمیری تاریخی اور مزاحمتی لٹریچر پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فسطائیت کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ یہ اقدام کشمیریوں کی فکری آزادی پر براہ راست حملہ ہے اور بھارت کے غیر جمہوری عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کتابوں سے ڈرنے والا ملک کھلے عام اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر رہا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ تاریخ کو دبانے سے حقائق نہیں مٹ جاتے ہیں ۔آزادای اظہار کو خاموش کرنا بھارت کے فاشسٹ رجحانات کو بے نقاب کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کی پالیسیاں کشمیری نوجوانوں کو فکری غلامی میں دھکیل رہی ہیں جبکہ اس طرح کی پابندیاں بھارت کی عالمی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں سچ کو دبانے کی ہر کوشش ناکام ہوئی ہے اور بھارت بھی ناکام ہوگا۔ لٹریچر ضبط کر کے بھارت کشمیریوں کی شناخت کو مٹانا چاہتا ہے لیکن پابندیوں کے ذریعے نظریات کو نہیں روکا جا سکتا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...