Home sticky post 2 پاکستانی طلبا نے ایشین سائنس کیمپ 2025 میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت لیے

پاکستانی طلبا نے ایشین سائنس کیمپ 2025 میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت لیے

Share
Share

پاکستانی طلبا نے ایشین سائنس کیمپ 2025 میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین سائنس کیمپ میں پاکستان کی 8 رکنی ٹیم نے شرکت کی۔

خیبر میڈیکل کالج پشاور کے علی افضال محمد نے ’انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی‘ میں گولڈ میڈل جیتا،علی افضال محمدنے ’سلیپ پوڈ‘ بنانے پر گولڈ میڈل جیتا۔ سلیپ بورڈ دو گھنٹے میں دس گھنٹے جتنی آرام دہ نیند دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بولان میڈیکل کالج کے ملک شہاب الدین سید نے ’سسٹین ایبلیٹی‘ میں گولڈ میڈل جیتا۔ ملک شہاب الدین نے سمندری حیات کو بچانے کے لیے تین مؤثر حل پیش کیے۔

نسٹ یونیورسٹی کے حاشر اسحاق نے مائیکرو چپ کا تصور پیش کرکے سلور میڈل جیتا۔مائیکرو چپ جسم میں داخل ہوتے ہی مدافعتی نظام کو متحرک کرکے وائرس ختم کردیتی ہے۔

شالیمار میڈیکل کالج لاہور کے احمد فصیح کو ’انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی‘ کے مقابلے میں اعزازی میڈل ملا۔

ایشین سائنس کیمپ کی ٹیم کا انتخاب ملک بھر سے ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد کیا گیا تھا۔ ٹیم کی قیادت پاکستان سائنس فاونڈیشن کی آفیسر ریحانہ بتول نے کی۔

ایشین سائنس کیمپ کے مقابلوں میں مختلف ممالک کی 50 ٹیموں کے پراجیکٹس شامل تھے۔ ابتدائی مرحلے میں 50 پراجیکٹس میں سے ٹاپ 10 پراجیکٹس کا انتخاب ہوا۔
اگلے مرحلے میں دس بہترتین ٹیموں کے درمیان سلور اور گولڈ میڈلز کے لیے مقابلہ ہوا۔کسی بھی بین الاقوامی سائنسی مقابلے میں یہ پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
چھ روزہ کیمپ میں دنیا کے ممتاز سائنس دانوں اور نوبل انعام یافتہ ماہرین نے لیکچرز دیے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...